حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،مندرجہ ذیل روایت کتاب "تهذيب الأحكام" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:
لا يَزالُ النّاسُ بِخَيْرٍ ما اَمَروا بِالْمَعْروفِ وَ نَهَوا عَنِ الْمُنْكَرِ وَ تَعاوَنوا عَلَى البِرِّ وَ التَّقْوى فَاِذا لَمْ يَفْعَلوا ذلِكَ نُزِعَتْ مِنْهُمْ الْبَرَكاتُ وَ سُلِّطَ بَعْضُهُم عَلى بَعْضٍ وَ لَمْ يَكُنْ لَهُمْ ناصِرٌ فِى الاَْرْضِ وَ لا فِى السَّماءِ
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
جب تک لوگ امربالمعروف اور نہی از منکر کو انجام دیتے رہیں اور تقوا اور نیکی میں ایک دوسرے کی مدد کرتے رہیں تو وہ خیر و بھلائی میں ہیں لیکن جب وہ ایسا نہیں کریں گے (اس فریضہ کو ترک کر دیں گے) تو ان سے برکت اٹھا لی جائے گی اور ان میں سے بعض، بعض دوسروں پر مسلط ہو جائیں گے اور زمین و آسمان میں ان کا کوئی مددگار نہیں ہو گا۔
تهذيب الأحكام، ج ۶، ص ۱۸۱، ح ۳۷۳